پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار شخص کی لاش برآمد

 


تربت ( نامہ نگار ) تربت گزشتہ روز دشت سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ایک لاپتہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز بل نگور سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 16 سالہ مجاہد ولد زاہد کے نام سے ہوئی، جنہیں 16 جولائی 2026 کو صبح 7 بجے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے دشت، بل نگور سے پاکستانی فورسز کے ادارے فرنٹیئر کور نے حراست میں لینے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔
مقامی افراد کے مطابق، انہیں 21 جولائی 2026 کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے بعد ان کی لاش دشت کے جنگل میں پھینک دی گئی۔
بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل کے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی متعدد افراد کو دورانِ حراست لاپتہ ہونے کے بعد قتل کر دیے گئے۔ ان واقعات کے خلاف بلوچ قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کے کارکن گزشتہ دو دہائیوں سے احتجاج کرتے آ رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post