راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنےجاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10 مسلح افراد کو ہلاک اور دو خودکش خواتین سمیت ایک سہولت کار کو حراست میں لے لیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ، ایریا سینیٹائزیشن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 10 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق ضلع سوراب میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیے گئے ہیں ۔
علاقائی ذرائع نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کی کہ فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
