زیارت ( نامہ نگار ) زرغون غر کے علاقے سے 19 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
علاقے کے مقامی لوگوں کے مطابق لاشیں مختلف مقامات سے ملی ہیں، جبکہ ان کی شناخت اور واقعے کی نوعیت سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اغوا کیے گئے افراد میں سے 9 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تازہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
