ضلع گوادر جیونی پانوان میں پاکستانی فوج نے مزید 10 گھر مسمار کردیئے

 


گوادر ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پانوان میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے ، جہاں فورسز نے بھاری مشینری کے ذریعے نہتے شہریوں کے مزید 10 گھرمسمار کردیئے ہیں۔
یہ واقعہ گذشتہ روز 6 جولائی کو پانوان میں پیش آیا ہے جہاں فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈوزر کے ذریعے 10 گھرمسمار کردیئے ہیں۔
مسمار کئے گئے گھروں میں شامل ایک متاثرہ فیملی سربراہ کا کہنا ہے کہ جن گھروں کو مسمار کیا گیا ہے ان میں محمد جان کلمتی ، خالد کلمتی ،جعفر کلمتی ،غلام نبی کلمتی اور یارجان کلمتی کے گھر شامل ہیں جبکہ غلام نبی کلمتی کے 7 کمروں پر مشتمل ایک بڑے خاندان کے گھر کوبھی مسمار کردیا گیا ہے ۔
متاثرہ فیملی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پکے گھر مکمل طور پر مسمار کردیئے گئے ہیں اور گھروں کے قیمتی اشیاباہر پھینک دیئے گئے ہیں۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ فورسز نے گھروں کے مسماری کے دوران ان کی ملکیت کی ایک گاڑی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post