بالگتر مسلح افراد ہاتھوں ایک شخص قتل ورثاء نے شاہراہ بلاک کردیا

 


تربت( نامہ نگار ) تربت  کوئٹہ شاہراہ بالگتر کے مقام پر ایک شخص کے قتل بعد بلاک کردیا گیا ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق اکرام یعقوب کے لواحقین نے بالگتر نلی کے مقام پر تربت پنجگور کوئٹہ شاہراہ بلاک کردی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اکرام ولد یعقوب ساکن بالگتر ہلاک ہوئے تھے لواحقین کا کہنا ہے کہ ابھی تک واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
جس کے خلاف لواحقین نے احتجاجاً سڑک بلاک کردی ہے جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post