تمپ حاجی عبدالحلیم کے کمسن بیٹے کا اغوا افسوس ناک ہے۔عالم دین ایاز تگرانی



تمپ ( پریس ریلیز ) معروف عالم دین مولانا ایاز نور تگرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ خلیل حاجی عبدالحلیم کے بیٹے کا اغوا افسوس ناک ہے۔
ایک کم عمر لڑکے کو تاوان طلب کرنے کیلئے اغوا کرنا ایک غیر انسانی وغیر اخلاقی عمل ہے،بچوں اور خواتین کو جنگی حالات میں استثنیٰ حاصل ہے مگر آج حالات اس نہج تک پہنچے ہیں کہ کم عمر بچے بھی غیر محفوظ ہیں۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ کم سن لڑکے خلیل حاجی عبدالحلیم کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں اور بچے کی زندگی کو خطرات سے بچائیں۔
انہوں نے اپنے پیغام اغوا کار گروہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اسلامی انسانی،اخلاقی اور روایات وقانون کا احترام کرتے ہوئے کم سن لڑکے خلیل حاجی عبدالحلیم کو چھوڑدیں ان پر اور انکے والدین پر رحم کریں۔
کیونکہ اس طرح کرنے سے وہ اللہ تعالی کی ناراضگی مول رہےہیں،انہیں چاہیئے کہ اللہ تعالی کا خوف اور ڈر سامنے رکھتے ہوئے ایسے گھناؤنا عمل سے توبہ کریں اور رزق حلال وباعزت رزق کی تلاش کریں اور پرسکون زندگی بسر کریں۔
کیونکہ غیر شرعی اصولوں کے تحت کمائی کرنا حرام کے زمرے میں آتاہے اور کسی مسلمان سے زبردستی کرکے مال چھیننا حرام اور دنیا وآخرت میں عذاب وذلت کا باعث بنتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post