نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی کی 10 جون کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان



 نوشکی ( نامہ نگار )

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ایک وفد نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی کی سربراہی میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سردار نصیر موسیانی کے ساتھ مبینہ ظلم و زیادتی اور ان کے فرزند کے ماورائے آئین و قانون قتل کے خلاف 10 جون کو دی گئی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے اور انصاف کے حصول کے لیے جاری جدوجہد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ملاقات میں دونوں جانب سے عوامی حقوق کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post