سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

 

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے لرزہ خیز واقعے میں ملوث مطلوب ملزم پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا ہے۔
ایس ایچ او سول لائنز جواد حیدر کے مطابق، پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کا یہ مبینہ ملزم ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزم سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب گردی کے مقدمے میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا.
دوسری جانب تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ملزم نے یہ گھناونا حرکت کیوں کس کے کہنے پر کیا ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے ممکن ہے اصل مجرم اور کوئی ہو یہ ایک محض مہرہ تھا ،جسے حقائق سامنے آنے سے قبل مٹادیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post