مستونگ، درینگڑھ سے لاش برآمد،قلعہ عبداللہ ایک شخص قتل

 


مستونگ / قلعہ عبداللہ ( نامہ نگار )

مستونگ کے علاقے درینگڑھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت علی نواز ولد لعل محمد بنگلزئی، سکنہ پیرکانو مستونگ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔
اس طرح قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ میں پاکستان میڈیکل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دولت خان پیر علیزئی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post