پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے سوردو میں کلیم اللہ چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرپ گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کردی۔
ایک سینئر صحافی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
