تربت( ویب ڈیاسک ) تربت کلاتک مینو کے علاقے میں گاڑی دھماکے کا نشانہ، جانی نقصان کا خدشہ
کلاتک کے علاقے مینو مرمر کے قریب ایک گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج کچھ دیر قبل اس وقت پیش آیا جب ایک سرف گاڑی مینو مرمر کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے یا راستے میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
تاحال حکام کی جانب سے واقعے کی سرکاری تصدیق، ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد اور شناخت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
