نوشکی ( پریس ریلیز ) نوشکی 28 اپریل 2025 کو سانحہ نوشکی میں 35 افراد کی شہادت کے ساتھ فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی جل کر تباہ ہوگئی تھی۔ افسوسناک واقعے کو 14 ماہ گزرنے کے باوجود نوشکی میں تاحال فائر بریگیڈ سروس فراہم نہیں کی جا سکی، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ جیسی بنیادی ایمرجنسی سروس کی عدم دستیابی کے باعث آگ لگنے کے واقعات میں بروقت امداد ممکن نہیں، جس سے جانی و مالی نقصانات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی کو فوری طور پر نئی فائر بریگیڈ گاڑی اور ضروری آلات فراہم کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
