کیچ لاپتہ عقیل دشتی کو بازیاب کیاجائے ۔اہلخانہ

 


کیچ ( پریس ریلیز )لاپتہ مغوی نوجوان کے  بھائی اور اہلخانہ نے جاری پریس ریلیز میں کہاہے کہ کل شام مسلح افراد نے عقیل اکبر کو پکنک سے واپسی پر راستے میں ناکہ لگاکر اغوا کرکے اُن کو اپنے ساتھ لے گئے۔
انھوں نے کہا ہے کہ عقیل اکبر کا اغوا صرف ایک فرد کے خلاف جرم نہیں بلکہ پورے علاقے کی امن اور باہمی اعتماد پر حملہ ہے یہ واقعہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے
انھوں نے کہا ہے کہ یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارا کسی فرد گروہ یا ادارے سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے
ھم ہمیشہ بھائی چارے کی بات کرتے رہے ہیں
اغوا کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ  عقیل اکبر دشتی کو فوراً اور بحفاظت رہا کردیں واقعے کے بعد  اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
ان کی رہائی سے صرف ایک گھر کی نہیں پورا دشت نگور پورا ملتان سکون کا سانس لے گا۔
اہلخانہ نے پریس ریلیز میں اپیل کی ہے کہ خدارا انسانیت کو شرمنددنہ کریں
عقیل اکبر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد از جلدچھوڑ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post