کچھی ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع فورسز کیمپ میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کچھی کے شہر سنی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیاہے حملے کے دوران کیمپ میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔
ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اس حوالے سے حکام کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے
