مستونگ ( ویب ڈیسک )
مستونگ کے علاقے کردگاپ میں گزشتہ روز فورسز کی گولہ باری سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت فورسز کے کیمپ سے سرداری شہر کردگاپ پر بے دریغ گولہ باری کی گئی جس کی زد میں آکر ایک شخص غلام جان سمالاڑی جو پیشے سے ڈرائیور بتائے جاتے ہیں جان بحق ہوگئے. یاد رہے کہ عید سے ایک روز پہلے بھی فورسز کے ڈرون حملے میں دو خواتین اور ایک بچی زخمی ہوگئے تھے.