ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کی عمر قید کی سزائیں واپس لے کر فوری رہا کیا جائے ۔ سیوکس

 


نیویارک ( ویب ڈیسک) عالمی سول سوسائٹی اتحاد سیوکس (CIVICUS) نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچ رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو سنائی گئی عمر قید کی سزائیں فوری طور پر واپس لی جائیں اور انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے۔
سیوکس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ سزائیں بلوچ برادری کے خلاف ہونے والی مبینہ زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سرگرم عمل کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائی ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
تنظیم نے  زور دیتے ہوئے مزید  کہاہےکہ انسانی حقوق کے کارکنان کو ان کی پرامن سرگرمیوں اور اظہارِ رائے کے حق کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
آخر میں ترجمان سیوکس نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ اور منصفانہ قانونی عمل کو یقینی بناتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو فوری آزادی فراہم کرے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post