کوئٹہ بھر سمیت دیگر علاقوں میں بی وائی سی کی جانب سے پمفلٹ ،وال چاکنگ ،کار میٹنگز کا انعقاد کیاگیا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پمفلٹنگ،وال چاکنگ اور کارنر میٹنگ کیا گیا، جس میں بلوچ قوم کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سبغت اللہ شاجی کو عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے، وہ آئین کے خلاف ہے۔ جو ٹرائلز ہوئے ہیں، وہ فیس لیس ٹرائلز تھے۔ اُن میں کچھ بھی معلوم نہیں کہ جج کون ہے، گواہ کون ہیں، یہ ٹرائل کس قانون کے تحت ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے ٹرائلز انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔ ان ٹرائلز کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ کیس دوبارہ چلایا جائے، جس میں فری اینڈ فیئر ٹرائل ہوں۔
اور جس کیس پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر بھر قید کی سزا دی گئی ہے، اُس میں ایف سی والے کے گھر والے خود یہ کہتے ہیں کہ شبیر کی موت ایکسیڈنٹ سے ہوئی ہے، تو اس کیس میں عدالت کس طرح ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر بھر قید کی سزا دے سکتی ہے؟
یہ ایک سوال ہے ریاست سے؟

Post a Comment

Previous Post Next Post