نال ( نامہ نگار ) ضلع خضدار ہیلی کاپٹر حادثہ، سرکاری طور پر فنی خرابی جبکہ مقامی ذرائع کا مسلح حملے کا دعویٰ
خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اور واقعے کے فوراً بعد اس میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
دوسری جانب مقامی اور غیر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ گر کر تباہ ہوا۔
تاحال دونوں مؤقف کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ اور معلومات متضاد ہیں۔
مزید سرکاری وضاحت اور تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکومتی سطح پر نال کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے میں دو فوجی اہلکار ھلاک ہو گئے ہیں جبکہ چار اہلکار تاحال لاپتہ (مسنگ) ہیں۔
حکام کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
