تمپ ( ویب ڈیسک ) ضلع تمپ کے علاقے آسیاآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق عقیل ولد عبد الستار سکنہ آسیہ آباد، اپنی دکان کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ایک کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں عقیل شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم دتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکے ہیں۔
