تربت ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان کراچی میں انتقال کر گیا



تربت (ویب ڈیسک) بلیدہ گِلی کے رہائشی عدنان جمال گزشتہ ہفتے کلگ، تربت میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں مزید علاج کے لیے کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج رہے۔
ذرائع کے مطابق عدنان جمال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Post a Comment

Previous Post Next Post