تربت(نامہ نگار ) تربت کے علاقے چاہسر کے رہائشی حلال عبدالباقی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ سنگانی سر کے قبرستان میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی وفات پر علاقے میں غم کی فضا قائم ہے، جبکہ شرکاء نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجاتِ بلندی کی دعا کی۔
