پنجگور میں ایف سی کی کارروائی، 6 مسلح افراد کو ہلاک کرنےاور اسلحہ گولہ بارود برآمد گی کا دعوی

 


پنجگور ( ویب ڈیسک / آئی ایس پی آر ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زرائع نے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے چیدگی سے ملحقہ سیہان پہاڑی سلسلے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کی گئی جس کے دوران 6 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت کی گئی۔ آپریشن کے دوران مسلح افراد کے زیر استعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ سامان میں 50 کلوگرام آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد، 3 ایس ایم جیز بمع میگزین، ایک ایم-16 رائفل، ایک دستی بم، ایک زمیاد گاڑی، ایک موٹر سائیکل، ٹیلی اسکوپک سائٹس، ڈیجیٹل کیمرہ، بینڈولیئرز، ایک جھنڈا اور ایک اسمارٹ فون شامل ہیں۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مذکورہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد علاقے میں مختلف جرائم اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس سرگرمیاں جاری ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post