بونستان ( پریس ریلیز ) بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی عوامی کے سینئر رہنما اور چیئرمین یونین کونسل بونستان حاجی ریاض احمد کاشانی نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے کے ایم سی کرکٹ کلب بونستان کو گراؤنڈ کی گراسی کی آبپاشی کے لیے سولر سسٹم فراہم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ کی گراسی کو پانی فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور کلب انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے حاجی ریاض احمد کاشانی نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گراؤنڈ کی بہتری اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر کے ایم سی کرکٹ کلب بونستان کے ذمہ داران اور نوجوانوں نے چئیرمن حاجی ریاض احمد کاشانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی علاقے میں کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
