نال میں بلوچ عوام کی فیکٹریوں،گاڈیوں اور قیمتی اثاثوں کو نظرآتش کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔نیشنل پارٹی

 


کوئٹہ( پریس ریلز)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں نال میں فیکٹریوں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے، قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے کاروباری طبقے کے گاڑیوں کو نذر آتش کرنا اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات شدت اختیار کرگئے ہیں جس سے بلوچستان کے عوام کو تجارت و کاروبار کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہے۔جو مجموعی طور پر بلوچستان کے مفادات کے بر خلاف ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ نال عظیم قومی رہنما اور بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کا آبائی علاقہ ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کی شعوری سیاسی تربیت جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی خوشحالی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ترجمان نے کہا کہ آج ان کے وارثوں اور علاقے کے لوگوں کو نقصان پہنچانا نہایت افسوسناک عمل ہے، جو شعور سیاسی جدوجہد اور مثبت قومی روایات کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ یہ نہ صرف قابلِ مذمت اقدام ہے بلکہ قومی اکابرین کی جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کے ساتھ بھی ناانصافی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے واقعات قومی و سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ ہیں اور جو روایات و اقدار اور اجتماعی مفادات کے منافی ہیں۔ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے تشدد املاک کو نقصان پہنچانا اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ میر غوث بخش بزنجو اور ان کے خاندان کا قومی سیاسی اور جمہوری جدوجہد میں کردار ہمیشہ نمایاں اور تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ میر غوث بخش بزنجو کی شخصیت اور خدمات بلوچستان کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔بیان میں نیشنل پارٹی نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت و بلند درجات و لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post