کراچی فورسز ہاتھوں نرگس بلوچ نامی خاتون جبری گمشدگی کا شکار ہوگئی

 


کراچی ( نامہ نگار ) بلوچ خاتون نرگس بلوچ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق نرگس معیاربلوچ کو گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے فورسز نے تحویل میں لے لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق نرگس بلوچ اپنے شوہر معیار اور بچوں کے ہمراہ گلستانِ جوہر میں اپنے دیور کے گھر مقیم تھیں۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات انہیں وہاں سے زبردستی لے جایا گیا، جبکہ ان کے بارے میں تاحال سرکاری سطح پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیاہے۔
آپکو علم ہے  نرگس بلوچ  نامی مزکورہ خاتون بارے رواں سال 28 جنوری کو بعض ریاستی حمایت یافتہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں  دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سے مبینہ طور پر مسلح افراد کے ساتھ گئی ہیں۔ بعد ازاں ان کے شوہر معیار کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے مذکورہ بیانیے کی تائید کی تھی۔
تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق نرگس بلوچ اس وقت اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کراچی میں مقیم تھیں۔ ان کی گمشدگی نے سابقہ دعووں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post