دکی / پشین /نوشکی / قلعہ عبداللہ مسلح افراد کا تھانوں پر حملہ فائرنگ ایک پولیس اہلکار ھلاک دو زخمی

 


دکی / پشین ( نامہ نگاران) دکی سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام  متعدد اسلحہ بردار مسلح افراد نے دکی نرہن تھانے کو حملے کا نشانہ بنایا، جہاں پولیس اور مسلح افراد میں کافی دیر تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
پولیس تھانے پر حملے میں سید حسن زرکون کے نامی پولیس اہلکار ہلاک محمد ولی زرکون اور بلوچ خان لونی نامی دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعہ کے بعد مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ دیگر سامان اپنے قبضے میں لیکر وہاں سے فرار ہوگئے۔
علاوہ ازیں
کوئٹہ کے شمال مغربی پہاڑوں سے ملحقہ ضلع پشین کے علاقے دینار میں واقع پولیس تھانہ سلطان اور اس سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی میں واقع گیلو چوکی پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کردیا، پولیس اسلحہ و گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر فرار ہوگئے ۔
ادھر نوشکی میں مسلح افراد نے 10 ٹرکوں کو آگ لگادی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post