خضدار بچوں کیلے پانی بجلی مانگنا جرم بن گیا نوجوان 3 دن سے سلاخوں کے پیچھے ہے ۔عوامی حلقوں کی مذمت

 


خضدار ( نامہ نگار ) خضدار سیاسی سماجی حلقوں نے نوجوان کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ پانی اور بجلی مانگنا جرم نہیں، عوام کا بنیادی حق ہے!
اگر عوام اپنے بچوں کے لیے پانی مانگیں، اپنے گھروں کے لیے بجلی مانگیں، اپنے علاقوں کی ترقی کا مطالبہ کریں اور اس کے جواب میں انہیں گرفتاریاں، دھمکیاں اور جیلیں ملیں تو یہ کسی مہذب معاشرے کی نہیں بلکہ ظلم و جبر کی نشانی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ آج خضدار کے عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر پانی اور بجلی کا مطالبہ کب سے جرم بن گیا؟ عوامی مسائل کے حل کے بجائے آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران عوامی مشکلات حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
سیاسی سماجی سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گرفتاریوں، مقدمات اور جیلوں سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ عوام اپنے جائز حقوق کے لیے پہلےبھی کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے۔
پانی، بجلی، روزگار اور بنیادی سہولیات ہر شہری کا آئینی اور انسانی حق ہیں۔ ان حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہر ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
جیل کی سلاخیں حق کی آواز کو قید نہیں کر سکتیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post