پنجگور مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، تربت سے مزید ایک نعش برآمد

 


تربت ( نامہ نگار )بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے کلاتک اور گورکوپ سے ایک اور نعش  برآمدہوئی ہے۔
ضلع پنجگور سرادوک کے مقام پر نامعلوم مسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے جھل مگسی کے رہائشی زبیر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد مقتول کا موٹر سائیکل اور موبائل بھی  لے گئے۔
بعد ازاں لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے نوکہن کلاتک کے قریب ڈبک سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت حماد ولد ماسٹر نزیر کے نام سے ہو اہے۔
مقتول کا تعلق نودز سے تھا جبکہ وہ حالیہ عرصے میں کلاتک میں مقیم تھا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔ لاش ملنے کے وقت مقتول نے نیلے رنگ اسپورٹس کے کپڑے پہن رکھے تھے جس کی تی شرٹ پر "India” درج تھا۔
ابتدائی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی، تاہم بعد ازاں ورثاء اور مقامی افراد نے شناخت کی تصدیق کر دی ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی مکمل کی جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی جبری لاپتہ افراد کی لاشوں کے ساتھ ان کے جیب سے پرچیاں چھوڑی جاتی رہی ہیں جس میں ان کی شناخت اور انہیں انڈیا سے منسوب کرنے کی ثبوتیں چھوڑی جاتی تھی تاکہ میڈیا میں بلوچ تحریک آزادی کو انڈیا سے جوڑنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post