تربت ( ویب ڈیسک )ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شاہد چاکر ولد چاکر علی کے نام سے ہو اہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد چاکر کو تقریباً دو ماہ قبل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام سوراب کور سے مسلح افراد نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورکوپ کے علاقے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ورثا نے شاہد چاکر کے طور پر کی ہے۔