کوئٹہ سیکٹریٹ ملازم نے اہلیہ سمیت 4بچوں کو قتل کرکے خودکو بھی گولی ماردی

 


کوئٹہ( نامہ نگار ) کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی تیسرے اسٹاپ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکرٹریٹ کے ایک ملازم جس نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور چار بچوں پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
جاں بحق بچوں میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ بیٹیوں کی عمریں تقریبا 13 اور 10 سال جبکہ بیٹوں کی عمریں 6 اور 4 سال بتائی جا رہی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post