نال ،زہری اور کردگاپ میں پاکستانی فورسز ،عمارات اور معدنیات کے گاڑیوں پر حملہ



کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی فوج کو ایک بار پھر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، دن بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا، حملہ آوروں نے فورسز اسلحہ و گولہ بارود تحویل میں لے لیا۔

 مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ – تفتان شاہراہ (آر سی ڈی) پر سیندک پروجیکٹ سے معدنیات لیجانے والی نو ٹرالر گاڑیوں اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے والے فورسز کی تین گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں خضدار کے علاقے نال میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں پیر کے روز جاری رہیں، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے متعدد اہم سرکاری تنصیبات پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر، بینکوں، لیویز مراکز اور پولیس تھانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بعض سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں علاقے کے مختلف حصوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

واقعات کی ذمہداری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔حکومت کی جانب سے بھی ان حملوں کے بارے خاموشی ہے ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post