پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے پروم کپ میں گاڑی الٹنے سے 2 نوجوان جان بحق 1 زخمی جان بحق ہونے والوں کا تعلق تسپ سے ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔ تسپ کہوران سبز سے تعلق رکھنے والے صمد ولد گل محمد اور منظور ولد پیرا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ عادل ولد محمد عظیم سکنہ پروم زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
