تربت تیل بردار گاڑی میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر شدید زخمی

 


تربت( نامہ نگار )  جوسک ڈیزل منڈی میں گاڑی میں تیل لوڈ کرنے کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوسک کے پرانے تھانہ ایریا میں ایک گاڑی میں ڈیزل لوڈ کیا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور عبدالغفار ولد دولت خان، سکنہ اورپاگ خاران، اور تیل لوڈ کرنے والا امجد علی ولد محمد موسیٰ، سکنہ سری کہن، جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post