کراچی،تربت: 2 افراد جبری لاپتہ

 


کراچی ( نامہ نگار ) بلوچستان اور کراچی سے مزید دو افراد کے جبری گمشدگی کا شکار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 41 سالہ جمال ولد جلال، جو کراچی کے علاقے گٹر باغیچہ، پرانا گولیمار کے رہائشی ہیں، کو 28 مئی 2026 کی رات تقریباً 2:30 بجے حب چوکی کے مقام پر واقع رمضان ہوٹل سے ایف سی، ملٹری انٹیلی جنس (MI) اور پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے جوسک، تربت کے رہائشی اکرام ولد شبیر، عمر 25 سال، کو 24 مئی 2026 کو شام کے اوقات میں تربت کے مرکزی بازار سے ملٹری انٹیلی جنس (MI) کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post