کیچ ( نامہ نگار) کیچ کے علاقے دشت بگدر میں گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آنے والے واقعے میں مشتعل داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سالا کو قتل کر دیا جب کہ گولی لگنے سے اس کی ساس عاشہ زوجہ مولا بخش اور سسر مولا بخش ولد غمشاد سکنہ دشت بگدر، زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
