کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچ آزاد پسند تنظیموں نے تاجر برادران، ٹرانسپورٹرز اور مال گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایک انتباہی اپیل جاری کی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب کی طرف مال بردار گاڑیوں، ٹرکوں، لوڈرز اور دیگر ٹرانسپورٹ کے ذریعے #معدنیات یا اشیائے خوردونوش کی نقل و حمل فوری طور پر بند کی جائے۔
خاص کر گیس ٹینکرز کے ذریعے مبینہ طور پر پٹرول کی منتقلی اور سمگلنگ میں پاکستان ارمی اور FC فرنٹیئر کور کا ملوث ہیں ، جس کے تحت مقامی پٹرول کو پنجاب بھیجا جا رہا ہے۔
تنظیموں کے مطابق بلوچستان سے پنجاب جانے والی کسی بھی تجارتی یا مال بردار گاڑی کو راستے میں نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ خبردار کیا گیا ہے کہ بلوچستان سے گیس ٹینکرز، پٹرول اور دیگر قدرتی وسائل کی پنجاب منتقلی پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔
اپیل میں اٹھائے گئے اہم نکات:
وسائل کی نقل و حمل پر پابندی: معدنیات اور دیگر تجارتی سامان پنجاب لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران سے آنے والی گاڑیاں: ایران کے بارڈر سے آنے والے ڈمپر، پٹرول یا دیگر سامان کی گاڑیوں کو بھی بلوچستان کے راستوں سے پنجاب نہیں جانے دیا جائے گا۔
احتجاج کا مقصد: اس اقدام کا مقصد بلوچستان میں جاری مبینہ بلوچ نسل کشی، انسانی حقوق کی پامالیوں اور خطے کی معدنیات و قدرتی وسائل کی لوٹ مار کو روکنا ہے۔
آزاد پسندوں نے تمام تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مال اور جان کا نقصان ہونے سے بچانے کے لیے ان راستوں کا استعمال نہ کریں اور بلوچستان کے وسائل کی غیر قانونی منتقلی میں حصہ نہ لیں۔
