کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ بولان میڈیکل کالج کی لیڈی ڈاکٹر کو کتوں نے بری طرح کاٹ کر زخمی کر دیا۔
عوامی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کو نہ مارنے کا حکم دیکر جانوروں کی تحفظ کا اچھا قدم اٹھایا ہے مگر انھیں انجکشن لگائے جائیں تاکہ وہ شہریوں پر حملہ نہ کریں ،جہاں انکے مارنے پر گولی کیلے رقم خرچ کی جاتی تھی وہاں آدھی خرچ میں انھیں انجکشن لگائیں یا گولیاں کھلائی تاکہ وہ باولا ہونے سے بچ جائیں ۔
