بلیدہ ( نامہ نگار ) بلیدہ کوچگ کے رہائشی مقتول نوید ہاشم کی والدہ اور ہمشیرہ نے دوکمسن بیٹوں کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نویدہاشم ایک مزدور اور بیگناہ انسان تھے وہ محنت مزدوری کرکے زندگی گزارتے تھے انہیں بے دردی کے ساتھ قتل کرکے ان پر بے بنیاد الزام لگایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں،کسی سے ہمارا کوئی زاتی مسئلہ نہیں ہے،ہمیں انصاف چاہیے اور ہم مسلح تنظیم سے گزارش کرتے ہیں وہ نوید ہوشم پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت ہمیں فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوید ہاشم کے تین کمسن بیٹے ہیں جو یتیم کردیے گئے ہیں اور انہیں باپ کے سایہ سے محروم کردیا گیا ہے، ان کو اغوا کیا گیا اور پھر اذیت دے کر قتل کیاگیا اور 28 دنوں بعد ان کی لاش پیری کہن تربت کے مقام پر پھینک دیاگیا،ان پر لگائے گئے الزامات کی ثبوت چاہیے اگر تنظیم کے پاس ثبوت نہیں تو وہ تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں۔
