منگچر ( نامہ نگار ) پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارتے ہوئے مختلف مقامات سے متعدد افراد کو تشدد کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔
بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپے مارے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز نے بیس سے زائد شہریوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مستونگ سے پاکستانی فورسز نے خاتون کو تین بچوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جبکہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسی طرح مستونگ و قلات کے مختلف علاقوں میں بھی آپریشن کے اطلاعات ہیں جبکہ خضدار میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آبادی پر شیلنگ کے باعث شہری جانبحق ہو گیا ہے۔
