خاران کے مختلف علاقوں میں فورسز کی آپریشن جاری

 


خاران ( نامہ نگار ) جورکین سمیت قریبی پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز
اطلاعات کے مطابق آج بروز 13 فروری کو صبح سے پاکستانی فوج خاران کے قریبی پہاڑوں کی طرف  پیش قدمی کررہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی بھاری نفری کو خاران کے پہاڑی علاقے جورکین کے مقام سے پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 

قابض فورسز کی غیرمعمولی موومنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں کسی جارحانہ آپریشن کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خاران شہر میں گزشتہ چند دنوں سے باقاعدہ پاکستانی آرمی کی نگرانی میں جدید اور بڑے ڈرون طیارے لائے گئے ہیں۔ یہ ترکی و چینی ساختہ خودکار طیارے ہیں جنہیں اکثر بڑے جنگوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور ان سے بھاری و مہلک بم گرائے جاتے ہیں۔

پاکستانی فوج کی خاران و منسلک علاقوں میں گزشتہ دنوں سے جاری غیرمعمولی سرگرمیاں کسی بڑے جارحیت و قومی نسل کشی کا پیش خیمہ لگتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post