گوادر ( نامہ نگار ) گوادر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس اور بارڈر کے کاروبار سے منسلک تاجروں نے مبینہ طور پر پاکستان کسٹم کے نا انصافیوں کے خلاف پاک ایران بارڈر 250 پوائنٹ کو غیر معینہ مدت تک کیلیئے ہر قسم کی کاروبار کیلیئے بند کر دیا۔۔۔ تاجروں اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے 250 بارڈر کے مقام پر شامیانے لگا کر سڑک پر غیر معینہ مدت کیلیئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
تاجروں نے بتایا ہے کہ جب تک نا انصافیوں سے باز نہیں آئے گی اس وقت تک پاک ایران ٹریڈز مکمل طور پر بند اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گی۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم ٹکس کی صورت میں بارڈر کے کاروبار سے ہر ماہ پانچ ارب روپے پاکستان کسٹم کو ادا کرتے ہیں لیکن کسٹم حکام اس کے باوجود بھی تاجروں کو ناجائز تنگ کرتی ہے۔
تاجروں کے احتجاج اور بارڈر کی بندش کی وجہ سے ماہ رمضان میں روزہ داروں کیلیئے ایرانی کجھور، لسی ، دہی اور دیگر کھانے پینے کے اشیاہ کا شدید ترین بحران اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
