پنجگور (نامہ نگار ) پنجگور شاپاتان سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں جبکہ شال سے سوراب کے رہائشی لاپتہ شخص کی نعش برآمد ۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم سمیت دیگر مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت جنگیان ولد رشید کے نام سے ہوا ہے، جو سماجی کارکن ملک میران کے چھوٹے بھائی تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق جنگیان کو مئی 2025 میں گھر سے مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اہلِ خانہ کی جانب سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب شال سے گزشتہ ماہ قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے کلی ہتھیاری گدر کے رہائشی جنید احمد ولد علی احمد ریکی (جی ٹی اے بی ضلع سوراب کے صدر) کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ماورائے قانون فورسز خفیہ اداروں نے قتل کرکے پھینک دیا ہے ۔
