تمپ( نامہ نگار )
پولیس ذرائع کے مطابق تمپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں منہاس ولد ماسٹر ظفر، سکنہ تمپ، جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق منہاس، نامور اداکار ماسٹر ظفر کے بیٹے تھے، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
