پنجگور سے برآمد ہونے والی نعش کی شناخت جبری لاپتہ شخص کے طورپر ہوگئی

 


پنجگور (نامہ نگار ) پنجگور میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری، ایک اور لاش برآمد،
پنجگور میں قتل و غارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کے مطابق آج ایک اور شخص کی لاش وشبود کے علاقے میں رکشان ندی سے برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت نواب ولد عبدین ساکن پروگرام سے کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو مئی 2025 میں گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post