پسنی،سی ٹی ڈی اہلکار کی جانب سے۔ اراضی پر زبردستی مبینہ قبضہ کیاگیا ہے ،متاثرین پسنی پریس کلب پہنچ گئے

 


پسنی ( نامہ نگار ) پسنی میں سی ٹی ڈی اہلکار کی جانب سے زُور زبردستی  زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف متاثرین پسنی پریس کلب پہنچ گئے۔

پسنی ریکپشت وارڈ نمبر 7 کے رہائشی حفیظ بلوچ،مبارک زہرو،قمبربابا اور پیرمحمد نے پسنی پریس کلب میں کانفرنس کی اور کہا کہ سی ٹی ڈی اہکار اپنے ادارے کی دھمکی دیکر غریب شہری کی اراضی پر زور زبردستی قبضہ کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متاثرین نے تحصیلدار پسنی سے بھی رابطہ کیا لیکن اُنکی جانب سے  کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔

انھوں نے سی ٹی ڈی کے اعلی حکام سمیت ڈپٹی کمشنر گوادر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں متاثرین کی داد رسی کریں اور مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post