گوادر (نامہ نگار) معروف ویلوگر اور رپورٹر انیتا جلیل کے گھر میں چوری کی واردات انیتا جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چور پانی کا موٹر، بیٹریز، گیس، موبائل اور گھر کی لائٹس سمیت قیمتی سامان لے گئے۔
ان کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ کراچی میں علاج کے سلسلے میں موجود تھیں۔
پولیس تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی، تفتیش جاری ہے
