قلعہ سیف اللہ ( نامہ نگار ) ضلع قلعہ سیف اللہ میں عبدالحلیم میرزئی کے زیتون کے درختوں کو نامعلوم افراد نے رات کے تاریکی میں کاٹ کر پھینک دیئے ۔
عبدالحکیم کا کہنا ہے کہ اب مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اب ان سرسبز درختوں کا کیا قصور کہ ان کو کاٹاگیا ہے ، خدارا عقل کریں کسی کو مجھ سے کوئی تکلیف یا دشمنی ہے وہ مجھ سے دشمنی نکال لیے ،ایسی حرکت کرنے کی کیا ضرورت ہے، زیتون کی درخت کئی سال گزرنے کے بعد زیتون دینے قابل ہوگئے تھے ، بدقسمتی سے ان درختوں کو ہمیشہ کے لے ختم کردیا گیا ۔
