واشک پولیس کی فائرنگ 3 زخمی ہوگئے

 


واشک ( نامہ نگار )  ناگ کے مین بازار میں پولیس کی فائرنگ، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کی سب تحصیل ناگ کے مین بازار میں زمین کے تنازعے پر پولیس کے ایک سپاہی کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال ناگ منتقل کردیا گیا۔ جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  ذرائع کے مطابق زخمیوں میں علی بخش ولد خالق داد، ساکن کاشاناپ گچک، ولی داد ولد خالق داد، ساکن کاشاناپ گچک (جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے)، اور تنویر احمد ولد نور احمد، ساکن ناگ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا پولیس سپاہی موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post