سبی کے رہائشی لاپتہ ریلوے ملازم کی بازیابی کیلے اہلخانہ کی اپیل

 


سبی ( ویب ڈیسک )
  میرا والد گذشتہ ایک سال سے لاپتہ ہے،جو محکمہ ریلوے میں سرکاری ملازم تھا، جنوری2024کو وہ اپنے گھر سے نکلے اور دفتر سے چھٹی لے کر سیون شریف گھومنے گئے جو تاحال واپس نہیں آیا ہے،والد کو بہت تلاش کیا ہے کہیں بھی دستیاب نہیں ہوا دوست احباب اور رشتے داروں کو بھی کوئی معلومات نہیں ہے،والد کے غائب ہونے کے بعد ہم تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں،کمائی والا کوئی نہیں،گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے،ہمیں یقین ہے کہ ہمارا والد کسی حادثے میں جانبحق ہو گیا ہے جس کا زندہ رہنے کا ہمیں کوئی ثبوت نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار منظورہ بی بی نے اپنی والدہ کے ہمراہ سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے کالونی حمبل بابا سبی کے رہائشی ہیں اور گورگیج قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں میرا والد غلام محمد ولد اللہ رکھیہ جو کہ محکمہ ریلوے سبی  لوگو شیڈ میں ملازمت کرتا تھا جس  نے 14جنوری 2024کو اپنے آفیسر سے 12دن کی چھٹی لیکر گھومنے سیون شریف سندھ چلا گیا چند دن بعد ہم لوگوں نے اس کے موبائل پر رابطہ کیا نمبر بند جارہا تھا ہم لوگ پریشان ہو گئے اور واقعے کی ابتدائی اطلاع صدر پولیس سبی کو دی اور ہم لوگوں نے اپنے والد کو سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں جاکر بہت ڈھونڈاجو کہیں بھی نہیں ملاتھا ایک سال گذرنے کے بعداب تک والد واپس نہیں آیا ہے اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ میرے والد کسی روڈ حادثے میں یا کسی اور واقع میں جانبحق ہو گیا ہے۔
ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے والد کے غائب ہونے کے بعد ہمارے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑگیا ہے ہم فاقہ کشی کی زندگی گذرانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور تنگ دستی کی زندگی گزار رہے ہیں اپنوں نے بھی ہم سے منہ موڑ لیا ہے۔والد ہمارے خاندان کا واحد سہارا اور کفیل تھا محکمہ ریلوے نے بھی میرے والد کی تنخواہ بند کر دی ہے انہوں نے ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے والد کے تنخواہ کو بحال کرکے واجبات ادا کریں تاکہ ہم اپنے قرض ادا کریں اور باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post