تربت چوروں نے میڈیکل اسٹور کا نقدی رقم چوراکر دکان کو سامان سمیت آگ لگادی

 


تربت ( نامہ نگار ) تربت سینما چوک پر واقع معاز میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپے مالیت کے ادویات اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگئے۔
اسٹور مالک کے مطابق ان کی دکان کے ہیچھے سوراخ کرکے چوروں نے دکان میں موجود نقد رقم لوٹ لی تھی اور بعد میں مبینہ طور پر دکان کو آگ لگا دی۔ مالک کے مطابق چوری کے دوران قریب واقع ایک بیکری کو بھی لوٹ لیا گیا۔
زرائع کے مطابق صبح تقریبا پانچ بجے کے قریب معاز میڈیکل اسٹور کے اندر سے دھواں نکلتے دیکھا گیا تاہم میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کارپوریشن کو صبح 7 بجے آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملی جس کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم کو میئر تربت بلخ شیر قاضی نے فوری طور پر حادثہ کی جگہ روانہ کیا جنہوں نے فوری کارروائی کے نتیجے میں دوسرے دکانوں کو جلنے سے بچالیا تاہم معاز میڈیکل اسٹور مکمل جل کر تباہ ہوگیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post